Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رونالڈو 19 دن بعد کورونا سے صحت یاب

13 اکتوبر کو رونالڈو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ (فائل فوٹو اے ایف پی)
پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا  تقریبا تین ہفتوں کے بعد کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آیا ہے لیکن سیری اے کلبز اٹلانٹا، سسوولو، کروٹون اور پیرما نے جمعے کو کررونا کے نئے کیسز کا انکشاف کیا ہے۔
یاد رہے کہ 13 اکتوبر کو پرتگال کےساتھ کھیلتے ہوئے رونالڈو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
اطالوی چیمپیئنز یووینٹیس فٹبال کلب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ’ رونالڈو کا کووڈ 19 تشخیصی ٹیسٹ (سواب) کیا گیا جس کا نتیجہ منفی آیا ہے‘۔
بیان میں کہا گیا ’ رونالڈو 19 دن کے بعد صحت یاب ہو گئے ہیں اور اب انہیں ہوم آئسولیشن کی ضرورت نہیں ہے۔‘
یووینٹیس فٹبال کلب اب اتوار کو سپیزیہ کے خلاف میچ کھیلے گا۔ تمام میچز کلوزڈور ہوں گے۔
سیری اے لیڈرز اے سی میلان نے بھی اعلان کیا کہ ڈیفینڈر میٹیئو گبیا،گول کیپر گیانلوئیگی ڈوناروما اور سٹرائیکر جینس پیٹر ہاؤج کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
فٹبالر ڈنرومما اور ہیج اتوار کو ملان کے ناقابل شکست سفر سے پہلے ’تربیت میں واپس جانے کے مجاز ہیں‘ جبکہ گبیا کی سنیچر کو ’میڈیکل سکریننگ‘ کی گئی۔
اٹلی میں جمعے کو 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار سے زیادہ افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔
35 سالہ رونالڈو کورونا وائرس کی وجہ سے چار میچ نہیں کھیل پائے تھے جس میں بدھ کو لیونل میسی کی بارسلونا کلب کو 0-2 سے شکست اور یووینٹیس  فٹبال کلب کی گروپ جی کے اوپنر میں ڈینامو کیف میں 0-2سے کامیابی حاصل شامل تھی۔
پانچ بار بیلن ڈی اور کے فاتح رونالڈ کی واپسی اینڈریا پیرلو کی ٹیم کے حوصلے کو بڑھائے گی جو اس وقت سیری اے میں پانچویں نمبر پر ہیں۔

اب انہیں ہوم آئسولیشن کی ضرورت نہیں ہے۔(فائل فوٹو روئٹرز)

رونالڈو نے یووینٹیس کے پہلے دو لیگ میچوں میں تین گول کیے' انہوں نے سمپڈوریا کے خلاف جیت میں ایک جبکہ اے ایس روما کے خلاف ڈرا ہونے والے میچ میں دو گول کیے۔ 
کرسٹیانو رونالڈو پانچ بار سال کے بہترین فٹبالر کا فیفا ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔ وہ اس وقت اطالوی فٹبال کلب یووینٹیس کا حصہ ہیں۔
رونالڈو کررونا کا مثبت ٹیسٹ آنے سے پہلے پرتگال کا سفر کر کے تنازع کا باعث بنے تھےجبکہ کررونا وائرس کے دو واقعات سامنے آنے کے بعد جوونٹس تنہائی میں تھا۔
کررونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے اگلے دن 14 اکتوبر کو اٹلی واپسی پر وزیرکھیل ونسنزو سپاڈافورا نے رونالڈو پر اطالوی کورونا وائرس اقدامات کی ’خلاف ورزی‘ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

شیئر: