Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیونس میں کورونا کے 1271، لبنان میں 1266 مریض

’تیونس میں گزشتہ روز 66 مریض ہلاک ہوئے ہیں جبکہ لبنان میں ہلاک شدگان کی تعداد 13 ہے‘ ( فوٹو: الانباء)
تیونس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1271 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 66 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔
تیونسی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 96251 ہوگئی ہے‘۔
’وبا کے باعث ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 3219 ہوگئی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’ملک دوسری لہر کی زد کی میں ہے جس میں تمام رہائشیوں کی طرف سے حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل بہت ضروری ہے‘۔
’ملک میں مریضوں کی تعداد میں اضافے کی بنیادی وجہ اجتماعات اور سوشل تقریبات ہیں جن پر پابندی ہے‘۔
دوسری طرف لبنان وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ روز کورونا کے 1266 نئے مریضوں کا اندراج ہوا ہے‘۔
لبنانی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 126903 ہوگئی ہے‘۔
’گزشتہ روز 13 افراد کورونا کے باعث ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ہلاک شدگان کی کل تعداد 1004 ہوگئی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’اس کے بالمقابل شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے، اب تک 79774 افراد شفایاب ہوئے ہیں‘۔

شیئر: