Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عریبین ایئرلائنز میں سعودائزیشن کی شرح 85 فیصد

کورونا سے سعودی ہوا بازی کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے- (فوٹو الاخباریہ)
سعودی افرادی قوت کے ماہر ھشام السلیمانی نے کہا ہے کہ سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ)  میں 85 فیصد ملازم سعودی ہو گئے ہیں۔ 
الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کئی شعبوں میں مقامی شہریوں کا تقرر کرچکی ہے۔ ہوابازی کے شعبے میں سعودائزیشن کا سلسلہ جاری ہے۔ آئندہ تین برسوں کے دوران دس ہزار اسامیوں پر سعودی تعینات ہوں گے۔ 

سعودی نوجوان وطن میں خوشحالی کے لیے کافی کچھ کرنا چاہتے ہیں- (فوٹو الاخباریہ)

انہں نے مزید کہا کہ ہوابازی کے شعبے میں سعودائزیشن کا ہدف یہ ہے کہ محکمہ شہری ہوابازی اور فضائی کمپنیوں میں 25 ہزار سے 45 ہزار تک ملازم سعودی ہوں۔
ھشام السلیمانی نے کہا کہ سعودی شہری مملکت میں مقیم غیرملکیوں اور اپنے ہم وطنوں کی خدمت زیادہ معیاری انداز میں کرسکیں گے۔ ہمارا نصب العین یہی ہے۔ سعودی نوجوان وطن عزیز میں خوشحالی لانے کے لیے کافی کچھ دینا چاہتے ہیں۔ 
انہوں نے اعتراف کیا کہ  کورونا وبا سے دنیا بھر میں ہوابازی کا شعبہ متاثر ہوا ہے۔ سعودی عرب بھی اسی دنیا کا حصہ ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: