Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، پانچ ’دہشت گرد‘ ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقوں میرعلی اور خیسور میں خفیہ اطلاعات پر آپریشنز کیے گئے (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے دو انٹیلیجنس آپریشنز میں دو اہم کمانڈروں سمیت پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقوں میرعلی اور خیسور میں خفیہ اطلاعات پر آپریشنز کیے گئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشنز میں پانچ دہشت گرد مارے گئے جن میں کمانڈر سید رحیم اور سیف اللہ نور بھی شامل ہیں۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد کمانڈر سید رحیم 2007 سے اب تک سکیورٹی فورسزپر 17 دہشت گرد حملوں میں ملوث رہا جب کہ وہ وانا اور میرعلی میں دو خودکش مراکز کا انچارج بھی تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک دشمن ایجنسیوں نے دہشت گرد کمانڈر سید رحیم کو ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردوں کی بھرتی کا ٹاسک دیا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سید رحیم میرعلی میں چار قبائلی عمائدین اور شمالی وزیرستان میں ایک کمپنی کے تین انجنئیرز کے قتل میں بھی ملوث تھا۔  بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گرد کمانڈر سیف اللہ نور خیسور میں سکیورٹی فورسزپر حملوں میں براہ راست ملوث تھا۔

شیئر: