Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دیکھئے ویڈیو: قبا روڈ، ماضی اور مستقبل

قبا تاریخی روڈ کی تعمیر نو کا مقصد تاریخی ورثے کا احیاءہے۔ پیدل چلنے والوں کے لئے محفوظ راہداری ہوگی
 
مدینہ منورہ میں قبا تاریخی روڈ کی تعمیر نو ہورہی ہے۔ گزشتہ دنوں گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبد العزیز نے قباتاریخی روڈ کے پہلے مرحلے کا افتتاح کیا تھا۔ یہ 600میٹر سے زیادہ طویل ہے جسے جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔ قبا تاریخی روڈ کی تعمیر نو کا مقصد تاریخی ورثے کا احیاءہے۔ پیدل چلنے والوں کے لئے محفوظ راہداری ہوگی۔ اس کے ذریعہ مسجد نبوی شریف اور مسجد قباکو ایک دوسرے سے جوڑ دیا جائے گا۔ یہاں سیاحوں اور زائرین کی دلچسپی کے لئے کافی کچھ ہوگا۔ 
 
سبق ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے مدینہ منورہ کی تاریخ کے ماہر فواد المغامسی نے کہا ہے کہ قبا تاریخی روڈ کا قیام 1334ھ میں عثمانی کمشنری عمر فخر الدین پاشا نے کیا تھا۔ انہوں نے مسجدقبا اور مسجد نبوی کو جوڑ نے کے لئے یہ روڈ تعمیر کروائی تھی۔ اب اس روڈ کا احیاءکیا جارہا ہے۔

شیئر: