Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’بنگلہ خریدنے کے بجائے شوہر نے پیسے کھا لیے‘، خاتون کا طلاق کا مطالبہ

’میں نے خود شوہر کو چیک لکھ کر دیا، قانونی طور پر میں رقم واپس نہیں لے سکتی‘ ( فوٹو: الوطن)
مسیار شادی کرنے والی ایک سعودی کاروباری خاتون نے 25 لاکھ ریال کھا جانے پر اپنے شوہر کے خلاف طلاق کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق خاتون نے کہا ہے کہ ’اس کے شوہر نے اس سے دھوکہ دہی سے رقم وصول کی ہے، شوہر نے بنگلہ لینے کا کہا تھا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’میں نے شوہر کو رقم دے دی تاکہ بنگلہ خرید کر میرے نام کر دے مگر اس نے بنگلہ خریدنے کے بجائے پیسے کھالیے۔‘
خاتون نے کہا ہے کہ ’میں نے خود شوہر کو چیک لکھ کر دیا تھا، یہی وجہ ہے کہ قانونی طور پر میں وہ رقم واپس نہیں لے سکتی۔‘
خاتون کا کہنا ہے کہ ’البتہ اب اس کے ساتھ زندگی گزارنا مشکل ہے، وہ دھوکہ باز ہے، اس لیے طلاق کا دعویٰ دائر کیا ہے۔‘

شیئر: