Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑیوں کی نمبر پلیٹ رنگنا ٹریفک خلاف ورزی

  ریاض.... محکمہ ٹریفک نے انتباہ دیا ہے کہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کو رنگنا ٹریفک خلاف ورزی ہے۔ ایک ہزار ریال تک کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔ باخبر ذرائع نے الوئام کو بتایا کہ اگر کسی کی گاڑی کی نمبر پلیٹ کے نمبر مٹ گئے ہو ں تو وہ 100ریال اداکرکے متبادل نمبر پلیٹ جاری کرالے اگر ایسا نہیں کیا تو نمبر پلیٹ کی حفاظت کی پابندی نہ کرنے پر جرمانہ لیا جائیگا۔

شیئر: