Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین کے راستے سعودی عرب آنے کےلیے پی آر سی ٹیسٹ رپورٹ

کنگ فہد پل انتظامیہ نے صحت ضوابط جاری کیے ہیں۔( فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں کنگ فہد انتظامیہ نے کہا ہے کہ جو غیر ملکی بحرین اور سعودی عرب کو جوڑنے والے پل کے راستے آنا چا ہتے ہیں انہیں  سعودی عرب میں داخلے پر پی سی آر رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔  
عاجل ویب کے مطابق  پل کی انتظامیہ نے ٹوئٹر پر بیان میں کنگ فہد پل کے راستے آنے والوں کے لیے صحت ضوابط جاری کیے ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مملکت آنے والے سعودیوں پر کوئی  نئی پابندی نہیں لگائی گئی البتہ غیر ملکیوں کو پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ پیش کرناا ہوگی۔
 مملکت آنے والوں کے لیے  پی سی آر ٹیسٹ کی میعاد 72 گھنٹے ہے۔ مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ پیش کرکے ثابت کرنا ہوگا کہ وہ کورونا وائرس سے پاک ہیں۔ 
کنگ فہد انتظامیہ کا کنہا ہے کہ اگر صحت  ضوابط میںس کوئی تبدیلی ہوگی تو اس سے آگاہ کیا جائے گا۔

شیئر: