Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسم کی صورتحال: کئی علاقوں میں بارش اور کہیں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان

بارش کا دائرہ مکہ کے بالائی علاقوں تک پھیل جائے۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ’ پیر 21 جون کو نجران، جازان، عسیر اور باحہ کے بالائی مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ بارش کا دائرہ  مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں کے جنوبی مقامات تک پھیل جائے‘۔ 
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’ پیرکو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ریجنوں کے ساحلی مقامات پر غبار آلود ہواؤں کی وجہ سے حد نظر محدود ہوجائے گی‘۔ 
بیان میں قومی مرکز نے بتایا کہ’ گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے نجران ریجن اور مملکت کے وسطی اورمشرقی علاقوں کا مطلع گرد آلود رہے گا‘۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ مملکت میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈ مکہ مکرمہ اور  13 سینٹی گریڈ السودۃ میں ہوگا‘۔

شیئر: