Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کچھ بچوں کے دانت کمسنی میں جھڑ جاتے ہیں

لندن ..... وقت کے ساتھ شکر خوری کے تمام منفی نتائج کے باوجود دیکھا یہی جارہا ہے کہ لوگ اور بالخصوص بچے میٹھی چیزوں پر جان چھڑکتے ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس صورتحال کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ اب کچھ بچوں کے دانت پہلی سالگرہ سے قبل ہی سڑنے یا جھڑنے لگتے ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 10برسوں میں اسکول جانے سے قبل ہی دانت خراب کرلینے والے بچوں کی تعداد میں 24فیصد اضافہ ہواہے۔ یہ بچے وہ ہیں جو مقررہ مقدارسے زیادہ میٹھی چیزیں کھاتے ہیں جبکہ بہت سے ٹوتھ پیسٹ میں بھی مٹھاس ڈالدی جاتی ہے۔ جس سے بچے ان پیسٹ کو پسند کرتے ہیں مگر اس کے منفی اثرات اپنا نتیجہ ضرور دکھاتے ہیں۔گزشتہ دو برسوںمیں 9سال تک کی عمر کے 34ہزار بچے اپنے دانت نکلوا چکے تھے۔

شیئر: