Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچہ کھلونا مشین میں پھنس گیا

 میناگ، آئرلینڈ..... تجسس کا جذبہ ایسا ہوتا ہے کہ انسان اپنی بساط سے باہر کی چیزوں اور کاموں کو بھی انجام دینے کی کوشش کرتا ہے جبکہ بہت سے لوگ جن میں بچوں کا شمار بطور خاص زیادہ ہے اپنے شوق کے ہاتھوں مصیبتیں خرید لیتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ یہاں مقامی پلے لینڈ میں اس وقت دیکھنے میں آیا جب جیمی مرفی نامی بچہ کسی نامعلوم طریقے سے ایک کھلونا مشین میں جا گھسا اور جب اس کے لئے وہاں سے باہر آنا ناممکن ہوگیا تو اس نے کھلونا بکس کے شیشے پر زور زور سے ہاتھ مارنا شروع کردیا جسکی آواز سن کر اس کے والد اور 5 سالہ بھائی اسکی مدد کو پہنچے تاہم معاملہ کچھ اتنا ٹیکنیکل اور پیچیدہ تھا کہ فائر بریگیڈ کی آ مد اور اسکی کوششوں تک بچے کیلئے ڈبے سے باہر آنا ممکن نہ ہوسکا۔ پھنس جانے والے بچے کی عمر 3سال بتائی جاتی ہے تاہم ڈبے سے باہر نکل آنے کے بعد وہ اپنے والد اور بھائی کو دیکھ کر بیحد خوش ہوا۔ اسکے چہرے سے اطمینان بھی ظاہر ہورہا تھا۔ والد کاکہناہے کہ بچہ انکی نظروں سے صرف 5سیکنڈ کیلئے اوجھل ہوا ہوگااور اسی مختصر وقت میں جیمی خود کو مصیبت میں ڈال چکا تھا۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا اور وہ پوری طرح صحتمند اور خوش خرم ہے۔

شیئر: