Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھوڑوںکا میوزیم نما اصطبل

جیانگین ..... چینی صوبے جیانگژو میں ایک بہت ہی عالیشان اور وسیع و عریض میوزیم نما اصطبل قائم ہے۔ جہاں دنیا کی مختلف اعلیٰ نسلوں کے 48شاندار گھوڑے موجو دہیں جنہیں دیکھنے کیلئے گھوڑوں کے شائقین گھڑ سوار اور عام تماشائی بھی آرہے ہیں۔ گزشتہ مئی میں کھولے جانے والے اس میوزیم کی تصویر جب جاری ہوئی تھی اور اسے کوئی نام نہیں دیا گیا تھا تو عام خیال یہی تھا کہ ہو نہ ہو یہ اصطبل دبئی میں ہی بن سکتا ہے مگر بعد میں پتہ چلا کہ یہ چین میں قائم ہے اور اپنی مثال آپ ہے۔ اسے مردوں کے لباس بنانے والی ایک مقامی کمپنی کے مالک نے قائم کیا ہے اور وہی اسے چلاتا ہے۔اصطبل کی سہولیات اور اندرونی آرائش کسی محل سے کم نہیں اسی لئے جیسے ہی اصطبل کے عنوان سے آن لائن تصاویر جاری ہوئیں تمام تصاویر وائرل ہوگئیں۔اکثریت نے یہی خیال ظاہر کیا کہ دبئی کے علاوہ کوئی اور ملک ایسے عظیم الشان اصطبل کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ اسکے محل وقوع کے بارے میں بحث سوشل میڈیا پر ایک عرصے سے جاری تھی جو حقیقت سامنے آنے کے بعد دم توڑ گئی ہے اور لوگ بڑی تعداد میں یہاں پہنچ کر مختلف نسلوں کے گھوڑوں کو دیکھ کر لطف اندوز ہورہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جو 2ہزارتبصرے آئے ہیں ان سب تبصروں میں یہی کہا گیا ہے کہ یہ اصطبل صرف دبئی میں ہے اور وہی اس طرح کا اصطبل قائم کرسکتا ہے۔ اندرونی سجاوٹ اور وسعت دیکھ کر بہت سے لوگوں نے خیال ظاہر کیا کہ اتنی صفائی ستھرائی کے ساتھ چکنے فرش اور آراستہ کاﺅنٹرز کے نیچے رہنے شاید گھوڑوں کو بھی پسند نہ آئے۔ اکثر ماہرین نے اس بات کا خیال ظاہر کیا ہے کہ اصطبلوںکافرش ہرگز چکنا نہیں ہونا چاہئے ورنہ اچھے سے اچھا تندرست و توانا گھوڑا کسی وقت بھی لڑکھڑا کر گر سکتا ہے اوراسکی ٹانگ ٹوٹ سکتی ہے اور ٹانگ ٹوٹنے کے بعد اسے بالعموم مار دیا جاتا ہے۔

شیئر: