Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونامی کے بعد بننے والی بھوت بستی

پھانگنا ،تھائی لینڈ.... قیامت خیز سمندری طوفان سونامی کے نتیجے میں مقامی جزیرے پر ماہی گیروں کی بستی بالکل نیست و نابود ہوگئی تھی۔ کچھ دنوں بعد وہاں نئی بستی کی تعمیر شروع کردی گئی۔ نئی بستی بننے کے باوجود متاثرہ افراد یا مرنے والوں کے پسماندگان اتنے گھبرائے ہوئے تھے کہ انہوں نے اس جانب پلٹ کر نہیں دیکھا اور نتیجے میں یہ بستی بھوت بستی کے طور پر ویران اور سنسان پڑی رہی۔ اب مقامی انتظامیہ نے ایک نئے منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت سونامی سے قبل اس علاقے میں رہنے والے ماہی گیروں کے خاندانوں کو آباد کیا جائیگا۔ واضح ہو کہ بھوت بستی کے نام سے قائم یہ علاقہ ایسی عجیب و غریب جگہ پر ہے جہاں کشتیوں سے جانا بھی مشکل ہے اور فاصلہ بھی کم از کم 2میل ہے۔ کسی زمانے میں اس علاقے کو شیروں کی بستی کہا جاتا تھا کیونکہ قریب کے جنگل کے شیر بھی یہاں چلتے پھرتے نظرآتے تھے۔ پھانگنا صوبے تھائی لینڈ میں ہے جہاں سونامی کے کچھ متاثرین نے اپنے طور پر ہی لکڑی او رگھاس پھونس سے چھوٹے چھوٹے مکانات بنالئے ہیں جس میں وہ رہتے ہیں۔ اب جو مکانات بنے ہیں ان میں 300پختہ مکانات شامل ہیں۔

شیئر: