Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران ہاشمی بونے کا کردار ادا کریں گے

 ممبئی ...بالی و وڈ اداکار عمران ہاشمی اب سلور اسکرین پر بونے کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ موہت سوری ایک فلم بنانے جا رہے ہیں جس میں عمران ہاشمی بونے کے کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم کی کہانی ملاپ جھاویری نے لکھی ہے۔ عمران کے فلمی کیریئر کی یہ ایسی پہلی فلم ہوگی جس میں وہ اس طرح کے چیلنجنگ کردار میں نظر آئیں گے۔ انہیں ایسے رول میں دیکھنا دلچسپ ہوگا۔ فلم میں عمران کے علاوہ اور کون سے دیگراداکارہوں گے اس بارے میں ابھی کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔ 

شیئر: