Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرینہ، تیمور کے بغیرسیف سے ملنے لندن روانہ

ممبئی... اداکار سیف علیخان نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ کرینہ اورمجھ میں سے کوئی ایک ہر وقت تیمور کے ساتھ رہیگاتاہم ان دونوں کی حال ہی میں جو تصاویر سامنے آئی ہیں وہ مختلف کہانی بیان کررہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کرینہ ، سیف سے ملنے لندن روانہ ہوئی ہیں جہاں وہ اپنی فلم ”شیف“ کی شوٹنگ کررہے ہیں۔ اس سے قبل وہ لندن جانے کیلئے ایئرپورٹ پہنچیں تو انکے ساتھ انکا بیٹا تیمور بھی نہیں دیکھا گیا۔ سیف کی نئی فلم ”شیف“ 2014ءمیں امریکہ میں تیار ہونے والی فلم کا ری میک ہے۔ اس فلم کیلئے سیف نے باقاعدہ باورچی بننے کی تربیت لی ۔ یہ فلم اس سال کے آخر میں ریلیز ہوگی ۔ سیف کی آخری فلم رنگون تھی جس میں وہ کنگنا رناوت اور شاہد کپور کے ساتھ نظرآئے تھے۔ تاہم یہ فلم زیادہ نہیں چلی تھی۔

شیئر: