Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی کھلاڑیوں کے لئے نیا سینٹرل کنٹرکٹ

 بنگلور..ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں ریکارڈ بلے بازی کامظاہرہ کرنے والے چتیشورپجارا سمیت 3 کھلاڑیوں کو گریڈ اے کیٹگری میں کنٹریکٹ میں شامل کرلیا ۔ چتیشور پجارا، آل راونڈر رویندرا جدیجا اور مرلی وجے اے کیٹگری میں کپتان ویراٹ کوہلی، مہندراسنگھ دھونی، روی چندرن ایشون اور اجانکیا راہانے کی صف میں شامل ہو گئے۔اے کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کو اب 2کروڑ روپے د ئیے جائیں گے۔ گریڈ بی میں شامل کھلاڑیوں کو ایک کروڑ روپے جبکہ گریڈ سی کھلاڑیوں کو 50 لاکھ روپے ملیں گے۔ہندوستانی کھلاڑیوں کو مختصر طرز کرکٹ کے میچوں کی فیس میں بھی دگنا اضافہ کردیا گیا ۔ایک روزہ میچوں کی فیس 6 لاکھ اور ٹی ٹوئنٹی میچوں کی فیس 3 لاکھ روپے دیے جائیں گے تاہم ٹیسٹ میچوں کی فیس کے اضافے میں بی سی بی آئی گزشتہ فیصلے پر قائم ہے میچ فیس کو 7 لاکھ سے 15 لاکھ روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ بی سی سی آئی کے اس فیصلے سے سب سے زیادہ فائدہ پجارا اور جدیجا کو ہوا جدیجا عالمی نمبر ایک بولر بننے پر گریڈ سی سے گریڈ اے میں پہنچ گئے ۔ پجارا بھی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے۔سریش رائنا بی سی سی آئی کے کنٹرکٹ میں حیران کن طور پر ان 32 کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل نہیں جنہیںکنٹرکٹ دیا گیا ہے۔
 

شیئر: