Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلمان سے خوب لڑائیاں ہوتی تھیں، روینہ ٹنڈن

ممبئی ... بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کہا ہے کہ اداکار سلمان خان سے میری چھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑائیاں ہوتی تھیں حتی کہ ہم لوگ ببل گم پر بھی لڑ پڑتے تھے تاہم سچی بات یہ ہے کہ سلمان دل کا بیحد اچھا ہے۔ جب بھی مجھے ضرورت ہوئی اس نے مدد کی۔ یہ دونوں اداکار ”انداز اپنا اپنا“ اور ”پتھر کے پھول“ سمیت کئی فلموں میں نظرآئے۔42سالہ اداکارہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ضرورت کے وقت سب لوگوں نے پیٹھ موڑ لی لیکن سلمان نے دوست ہونے کا وعدہ پورا کیا۔ 

شیئر: