Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الیکٹرانک جلد کو بجلی فراہم کرنیکا طریقہ دریافت

 
لندن ......سائنسدانوں نے الیکٹرانک جلد کو شمسی توانائی کے ذریعے بجلی فراہم کرنے کا طریقہ دریافت کیاہے۔ یوں انسان کو جو مصنوعی اعضاءلگائے جائیں گے ان میں چھونے کا احساس بھی پیدا کیا جاسکے گا۔ دنیا بھر کے ماہرین ایسی سنتھیٹک جلد تیار کرنے میں لگے ہیں جو چیزوں کا فوری احساس بھی کرسکے۔ ایسی جلد کو بجلی پہنچانا ایک بڑا چیلنج تھا لیکن اب گلاسگو یونیورسٹی کے اسکول آف انجینیئرنگ نے کاربن کی سب سے باریک شکل گریفین کو شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے لئے استعمال کرنے کا طریقہ سوچا ہے۔ گریفین سے بجلی گزارنا آسان بھی ہے اور شفاف بھی ، اور یوں وہ سورج سے بھی توانائی حاصل کرسکتی ہے۔

شیئر: