Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بڑا زلزلہ کیلیفورنیا کو سمندر میں دھکیل دے گا

کیلیفورنیا .....کیلیفورنیا میں ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا خوفناک اور بڑا زلزلہ آنے والا ہے جو کیلیفورنیا کے ایک بڑے حصے کو سیکنڈوں میں سمندر میں دھکیل دے گا۔ ایسے زلزلے کا امکان کافی عرصے سے ظاہر کیا جارہا ہے۔ یہ تجزیہ لاس اینجلس کے قریب سے گزرنے والے زمینی فالٹ کو دیکھ کر لگایا گیا ہے اور جس کے بعد کافی عرصے سے یقین ظاہر کیا جارہا تھا کہ جنوبی کیلیفورنیا زلزلے کے خطرناک زون میں قائم ہے۔ زمین میں یہ فالٹ انتہائی گنجان آباد علاقوں سے گزرتا ہے ان میں لاس اینجلس کے مغربی حصے اور اورنج کاﺅنٹی کے سمندرتک یہ لائن جاتی ہے۔ کئی صدیوں قبل بھی اسکے بعض حصوں میں اتنا زبردست زلزلہ آیا تھا کہ اورنج کاﺅنٹی کا علاقہ سمندر میں ڈوب گیا تھا۔ پچھلے 2ہزار برسوں میں ایسے 3 زلزلے آئے ہیں جس کے نتیجے میں لاس اینجلس کے شہری علاقے 3فٹ تک ڈوبے تھے۔ اس وقت جو رپورٹ ظاہر کی گئی ہے اس کے مطابق کیلیفورنیا کے بڑے حصے فوری طورپر ڈیڑھ سے 3فٹ پانی میں ڈوب جائیں گے۔ اب تک کا زور دار زلزلہ 1857ءمیں آیا تھا جس کا ذکر مختلف کتابوں میں بھی ہے۔ ماہرین کاکہناہے کہ 800میل طویل پٹی میں ہر ڈیڑھ سو سال بعد زلزلے کے زوردار جھٹکے آئے ہیں۔

شیئر: