Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیویارک میں (U) شکل کی نئی عمارت قائم ہوگی

نیویارک .... دنیا کی کثیر المنزلہ اور طویل عمارتیں بنانے کی دوڑ اب زیادہ بلندیوں تک پہنچ گئی ہے اور اس میں ایک نیا موڑ یہ آیا ہے کہ بلندی پر جانے کے بعد یہ عمارت پھر واپس زمین کی طرف آتی ہے اور یوں ایک بہت خوبصورت (U) شکل کی نئی عمارت سامنے آتی ہے۔ نئی عمارت کا ڈیزائن اب سامنے آگیا ہے ۔ یہ عمارت نیویارک میں تیار ہوگی اور دنیا کی سب سے طویل عمارت کہلائے گی۔ اسے ”بگ بینڈ“ کا نام دیا گیا ہے۔ اس ٹاور نما عمارت میں 2پٹریوں والا ایلیویٹروالا سسٹم لگایا جائیگا۔ نیویارک کے مختلف زون میں طویل عمارتیں قائم کرنے پر کچھ پابندیاں ہیں جس کے بعد اس قسم کی عمارت قائم کرنے کا خیال آیا اور اسی چیلنج سے نمٹنے کیلئے یو شکل کی عمارت تیار کرنے کا منصوبہ بنایا گیا۔ڈیزائن تیار کرنے والی کمپنی کے ماہر کا کہناہے کہ نیویارک میں عمارتوں کے قانون کی خلاف ورزی کرنے کے بجائے اور انہیں توڑ نے مروڑنے کے بجائے ہم نے اپنی عمارت کو ہی ”موڑ“ دیا ہے اور مین ہٹن میں دنیا کی طویل ترین عمارت بنانے جارہے ہیں جو 4ہزار فٹ طویل ہوگی۔ آج کل کے تمام عمارتوں کے ڈیزائن کو مات دیدے گی۔ اس میں جو ایلیویٹر لگایا جائیگا وہ مڑ بھی سکے گا ، اوپر بھی جائیگا اور اوپر سے نیچے بھی آسکے گا۔

شیئر: