Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپاٹ فکسنگ،شرجیل 5مئی کوجواب جمع کرائیں گے

  لاہور... پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر شرجیل خان 3 رکنی ٹربیونل کے سامنے پیش ہوگئے۔ خالد لطیف علالت کے باعث غیر حاضر رہے۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شرجیل خان اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے ۔ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے عائد الزامات پڑھ کر سنائے گئے اور ان پر بحث ہوئی ۔شرجیل پر اینٹی کرپشن کوڈ کی5 شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔ ٹربیونل نے اگلی کارروائی کا طریقہ کار بھی طے کرلیا۔ اینٹی کرپشن یونٹ 14 اپریل کو الزامات کی تفصیل اور شواہد پیش کرے گا جس پر شرجیل خان 5 مئی کو جواب جمع کرائیں گے۔ الزامات سے انکار پر پی سی بی اپنے موقف کے حق میں دلائل دے گا۔ حتمی سماعت 15 مئی سے روزانہ کی بنیاد پر کی جائے گی۔

شیئر: