Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیادہ دیر سونے سے دماغی امراض کا خطرہ

بوسٹن .... امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ زیادہ دیر سونے سے ڈیمنشیا اور الزائمر جیسے دماغی امراض لاحق ہو سکتے ہیں۔ بوسٹن یونیورسٹی کے سروے میں 30 سے 62 سال کے 5 افراد کا جائزہ لیا گیا جن سے نیند کے حوالے سوالات کئے گئے اور 10 سال تک تمام لوگوں کو دیکھا گیا تو ٹیم پر انکشاف ہوا کہ جو لوگ روزانہ 9 گھنٹے سے زیادہ وقت کےلئے سوتے ہیں وہ اگلے 9 سے 10 برس میں بقیہ کے مقابلے میں الزائمر کے زیادہ شکار ہوئے یعنی ان میں دگنا خطرہ بڑھ گیا۔

شیئر: