Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کھانا چبا کر کھائیں مختلف بیماریوں سے محفوظ رہیں

مانچسٹر.... برطانوی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کھانا اچھی طرح چبا کر کھانے سے مختلف بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے ۔ یونیورسٹی آف مانچسٹر کے ماہرین کی جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہےکہ اچھی طرح چبا چبا کر کھانا کھانے سے ایسے خلیات پیدا ہوتے ہیں جو خطرناک امراض پیدا کرنے والے جراثیم سے لڑتے ہیںاورجو لوگ خوب چبا کر کھاتے ہیں ان کے منہ سے ٹی ہیلپر خلیات خارج ہوتے ہیں جو امراض پیدا کرنے والے جراثیم کو روکتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانا چبانے سے ہمارے مسوڑھے جسم کے حفاظتی نظام کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔

شیئر: