Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں نئے ٹریفک قوانین کا اجرا

 
  ابوظبی ..... اماراتی وزارت داخلہ نے نیا ٹریفک قانون جاری کردیا۔ عمل درآمد 3ماہ بعدہوگا۔80کلو میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ رفتار پر 3ہزار درہم جرمانہ اور 60دن کیلئے گاڑی چلانے پر پابندی اور 23منفی پوائنٹ ریکارڈ کئے جائیں گے۔ نئے قانون میں حد سے زیادہ رفتار سے گاڑی چلانے پر مختلف سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔ڈرائیونگ کے دوران موبائل کے استعمال پر 800درہم ، بیلٹ نہ باندھنے پر 400درہم (سواریوں پر بھی)،غیر قانونی طریقے سے سواریاں لیجانے پر 3ہزار درہم،ٹریفک کو معطل کرنے اور بلاوجہ اژدحام کرنے پر ایک ہزار درہم اچانک دائیں بائیں مڑنے پر ایک ہزار درہم، شور کرنے پر 2ہزار درہم، گاڑی کے شیشے کا رنگ حد سے زیادہ کرنے پر1500درہم، 10برس سے کم عمر کے بچوں کو فرنٹ سیٹ پر بٹھانے پر 400درہم ، نشے کی حالت میں ڈرائیونگ پر عدالت سزا سنائیگی جبکہ گاڑی 2ماہ کیلئے قبضے میں لے لی جائیگی۔سائڈ سے سڑک پر آنے پر ایک ہزار درہم، سگنل توڑنے پر ایک ہزار درہم اور30دن تک گاڑی قبضے میں لے لی جائیگی۔ نمبر پلیٹ کے بغیر گاڑی چلانے پر 3ہزار درہم جرمانہ اور 90دن تک گاڑی قبضے میں لے لی جائیگی۔60کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے انتہائی حد عبورکرکے چلانے پر 2ہزار درہم جرمانہ، 30دن تک گاڑی چھین لی جائیگی اور12منفی پوائنٹ ہونگے۔انتہائی رفتار سے 60کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلانے پر 1500درہم جرمانہ، 6منفی پوائنٹ اور 15دن تک گاڑی قبضے میں لے لی جائیگی۔50کلو میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ چلانے پر ایک ہزار درہم، 40کلو میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ چلانے پر 700درہم، 30کلو میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ چلانے پر 600درہم اور انتہائی حد سے 20کلو میٹر فی گھنٹے سے زیادہ چلانے پر 300درہم جرمانہ ہوگا۔

شیئر: