Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر میں یوم پاکستان تقریب، سفیر کی شرکت

 
مقامی اعلیٰ عہدیدار بھی شریک ہوئے، بچوں نے قومی پرچم لیکر ملی نغمے گائے
 
دوحہ (دانیال احمد )یوم پاکستان پر قطر میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں پاکستانی سفیر شہزاد احمد، قطر کے وزیر تعلیم اور دیگر اعلی حکومتی عہدیداران نے شرکت کی اور کیک کاٹ کر تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ اس کے علاوہ پاکستان ایمبیسی میں بھی یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی اہتمام کیا گیا۔ بچوں نے پاکستانی پرچم ہاتھوں میں اٹھائے ملی نغمے اور ترانے گا کر وطن سے محبت کا اظہار کیا۔ السد میں پاکستان فوڈ فیسٹیول اور کلچرل شو منعقد کیا گیا جس میں پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاءنے کہا کہ ہم پاکستانی زندہ قوم ہیں اور زندہ قوموں کے افراد وطن میں ہوں یا سرحد پار، اپنی تاریخ کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں۔ یوم پاکستان ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ ہم ایک پرعزم، بلند حوصلہ، باہمت، غیور اور اپنے ارادوں پر پورا اترتے ہوئے اپنے مقاصد کو ہر صورت حاصل کرنے والی قوم ہیں۔
 
 
 

شیئر: