Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انیسواں سبق عربی سیکھنے کیلئے آسان اسباق پر مشتمل سلسلہ اردو داں طبقے کیلئے معاون ثابت ہوگا

 
 
پچھلے اسباق میں چند الفاظ دئیے تھے اور آپ سے کہا تھا کہ ان الفاظ سے مفید جملے بنائیے۔ آج کے درس میں ہم انہی الفاظ سے ترتیب وار مفید جملے بنائیں گے۔ الحَجَرُ ثَقِیلٌ ، البَابُ مَفتوحٌ، القَمَرُجَمِیلٌ، الوَرَقُ خَفِیفٌ ، المِنْدِیلُ وسِخٌ۔
پچھلے درس میں دو، دو الفاظ کے چند مجموعے دئیے تھے اور کہاتھا کہ ان سے ترکیب اضافی بنائیے۔ ترکیب اضافی یعنی مضاف اور مضاف الیہ کی تعریف ہم کرچکے ہیں ، مثالوں کے ذریعہ ان کی بار بار مشق بھی کراچکے ہیں۔ اب آپ اپنی مشقیں سامنے رکھئے غلط مشق کو درست کرلیجئے۔ قلمُ محمدٍ، بیتُ عباسٍ، غرفۃ علیٍ، دفترُ سعیدٍ، مِندیلُ یاسرٍ ، قَمِیصُ عَمَارٍ، سَرِیرُ خَالدٍ۔ مِفْتَاحُ البَیْتِ، دُکَانُ التَاجِرِ، بَیْتُ المُھَندِسِ، اِسْمُ الوَلَدِ، کِتَابُ اللہِ، بِنْتُ الطَبِیبِ ، مِفْتَاحُ السَیّاَرَۃِ۔ ان الفاظ میں کوئی ایسا لفظ نہیں جس کے معنی ہم پہلے بتانہ چکے ہوں۔ اس لئے کسی لفظ کے معنی نہیں بتائے گئے ہیں تاکہ آپ کے اندر خود اعتمادی آئے۔
اب آج کے درس میں ہم ھٰذہ کی مشق کرائیں گے جو اسم اشارہ ہے اور واحد مؤنث کیلئے خاص ہے۔ ھٰذا اِبنُ حامدٍ و ھٰذہ بنتُ یَاسرٍ ، یہ حامد کا لڑکا ہے اور یہ یاسر کی لڑکی ہے۔ مَن ھٰذہ؟ ، یہ کون ہے؟ ھٰذہ اُختُ المُھَنْدِسِ ، یہ انجینیئر کی بہن ہے۔ أھی مُھَنْدِسۃٌ ؟ کیا یہ انجینیئر ہے؟ لاھی طَبِیبَۃٌ ، نہیں یہ ڈاکٹر ہے۔ سَیَّارَۃُ مَنْ ھٰذہ ؟ یہ کس کی کار ہے؟ ھٰذہ سَیَّاَرۃُ المُدِیرِ ، یہ ڈائریکٹر کی کار ہے، یا منیجیر کی کار ہے۔ مَاھٰذہ ؟ ، یہ کیا ہے؟ ھٰذہ مِکْوَاۃٌ ، یہ استری ہے۔ أھٰذہ مِکْوَاۃُ خالدٍ ؟ کیا یہ خالد کی استری ہے؟ نعم ھی مِکْوَاۃُ خالدٍ ، ہاں یہ خالد کی استری ہے۔ أ دَرَّاَجَۃُ أنیسٍ ھٰذہ ؟ کیا یہ انس کی سائیکل ہے؟ اس جملے کو آپ یوں بھی کہہ سکتے ہیں۔ أھٰذا دَرَّاَجَۃُ أنیسٍ ؟ لا ھٰذہ دَرَّاَجَۃُ عمارٍ ، نہیں یہ عمار کی سائیکل ہے۔ ھٰذہ جَدِیدَۃٌ ، یہ نئی ہے۔ ہٰذہ سَاَعۃُ عَلّیٍ ، یہ علی کی گھڑی ہے ۔ ھی جَمِیلَۃٌ ، یہ بڑی خوبصورت ہے۔ ھٰذہ مِلْعَقَۃٌ و ھٰذہ قِدرٌ ، یہ چمچہ ہے اور یہ ہانڈی ہے ۔ المِلْعَقَۃُ فی القِدْرٍ ، چمچہ ہانڈی کے اندر ہے۔ ھٰذہ بَقَرَۃُ الفلاحِ ، یہ کسان کی گائے ہے۔ ھٰذا اَنْفٌ و ھٰذا فَمٌ ، یہ ناک ہے اور یہ منہ ہے۔ ھٰذہ عینٌ و ھٰذا اُذُنٌ ، یہ آنکھ ہے اور یہ کان ہے۔ ھٰذہ مَدْرَسَہٌ ، یہ اسکول ہے۔ ھٰذہ اُخْتُ عباسٍ ، یہ عباس کی بہن ہے۔ ھٰذا دِیکٌ و ھٰذہ دَجَاجَۃٌ ، یہ مرغ ہے اور یہ مرغی ہے۔ ھٰذہ اِبن المُدِیرِ و ھٰذہ بِنْتُ المُدرسِ ، یہ منیجر کا لڑکا ہے اور یہ ٹیچر کی لڑکی ہے۔ ھٰذہ اُمُ یاسرٍ ، یہ یاسر کی ماں ہے۔ اَھٰذا مِکْوَاۃٌ ، کیا یہ استری ہے۔ آج کا سبق یہی ختم ہوتا ہے۔
٭٭٭٭٭٭

شیئر: