Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے سر براہ کے انتخاب تک کام کرونگا، ششانک منوہر

دبئی ... انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سابق چیئرمین ششانک منوہر نے استعفے کا فیصلہ موخر کرتے ہوئے عارضی طور پر کونسل کی سربراہی دوبارہ سنبھال لی تاہم کہا ہے کہ اپنے ابتدائی فیصلے پر قائم ہوں۔ ششانک منوہر نے گزشتہ ہفتہ اچانک مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا تھا۔ انہوں نے اپنے فیصلہ کی وجوہ نہیں بتائیں تا ہم عام تاثر یہی ہے کہ ہندوستانی بورڈ اور آئی سی سی کے درمیان اختلافات اس فیصلہ کا سبب بنے۔آئی سی سی کی طرف سے جاری بیان میں منوہر نے کہا کہ نئے سربراہ کے انتخاب اور مالیاتی امور کے حوالے سے اجلاس تک ذمہ داریاں انجام دوں گا، اپنے ابتدائی فیصلہ پر قائم ہوں۔ نیا چیئرمین منتخب ہوتے ہی ذمہ داریاں اس کے حوالے کر دوں گا۔ مختلف ممالک کے بورڈ سربراہان نے ششانک منوہر کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔ 

 

شیئر: