Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہد آفریدی کی سوچ بچکانہ ہے،گوتم گمبھیر

نئی دہلی... ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے معروف بیٹسمین گوتم گمبھیر نے پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راونڈرشاہد آفریدی کی سوچ کو بچگانہ قراردیدیا۔ گوتم گمبھیر سے 2007 ء کے کانپور ون ڈے کے دوران شاہد آفریدی سے ہو نے والی لڑائی کے بارے میں پوچھا گیا تو گمبھیر نے جواب دیا کہ آفریدی جتنے بھی بڑے ہوجائیں لیکن ان کا دماغ16 سالہ بچے جیسا ہی رہے گا اب بھی آفریدی کی سوچ بچگانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گراونڈ کے اندر میرا مزاج جارحانہ ہوتا ہے مگر باہربالکل نارمل لوگوں کی طرح ہوتا ہوں۔یاد رہے کہ 11نومبر2007 میں کانپور میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں گو تم گمبھیر اسکور لیتے ہوئے شاہد آفریدی سے ٹکر ا گئے تھے جس کے بعد دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی ۔

 

شیئر: