Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران طاہر آئی پی ایل کھیلیں گے

ممبئی.. رائزنگ پونے سپر جائنٹس نے آئندہ ماہ شیڈول انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دسویں ایڈیشن کے کیلئے جنوبی افریقی ا سپنر، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے نمبر ایک بولر عمران طاہر کی خدمات حاصل کر لیں۔ فرنچائز نے زخمی آسٹریلوی آل راونڈر مچل مارش کے متبادل کے طور پر ان سے معاہدہ کیا ہے۔ مارش دورہ ہندکے دوران کندھے کی انجری میں مبتلا ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے سرجری کرائی ہے اور توقع ہے کہ وہ کئی ماہ تک کرکٹ میدان سے دور رہیں گے۔ دہلی ڈیئر ڈیولز نے گزشتہ سیزن کے بعد عمران طاہر کو ریلیز کر دیا تھا اور اس مرتبہ آئی پی ایل ڈرافٹنگ کے دوران انہیں کسی فرنچائز نے نہیں خریدا تھا تاہم اب رائزنگ پونے سپرجائنٹس ان سے معاہدہ کرنے پر مجبور ہو گئے۔

شیئر: