Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین ٹول پلازہ پر بھی کام کرنے لگیں

نئی دہلی ...گڑ گاﺅں سے ٹول پلازہ سمیت کئی علاقو ںمیں اب خواتین کو بھی ملازمت دی گئی ہے۔ صرف فرید آباد ٹول پلازہ پر 18خواتین کو بھرتی کیا گیا ۔ ان میں سے ایک 23سالہ پریتی کا تعلق متھرا سے ہے انکا کہناہے کہ شروع میں تو مجھے اپنی سیکیورٹی کے بارے میں پریشانی تھی لیکن کمپنی نے 10محافظوں کو بھی ملازمت دی ہے اس لئے اب مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔ یہ خواتین مردوں کے ساتھ مل کر ٹول ٹیکس جمع کرتی ہیں۔دریں اثناء28سالہ خاتون سشما شرما نے کہا کہ میں اپنا زیادہ تر وقت پلازہ پر گزارتی ہوں جہاں اس سے قبل مردوں کی اجارہ داری تھی۔ دوپہر3بجے تک میری شفٹ ختم ہوجاتی ہے جس کے بعد میں اپنے12سالہ بچے کے ساتھ رہتی ہوں۔سشما نے فرید آباد کالج سے بی اے کی ڈگری حاصل کی تھی۔ انہوں نے کہاکہ خواتین صرف مارننگ شفٹ میں کام کرتی ہیں جو صبح 7بجے شروع ہوتی ہے۔ان پلازہ پر کام کرنے والی خواتین کا زیادہ تر تعلق فرید آباد، گڑ گاﺅں اور دہلی سے ہے۔ انکا کہنا تھا کہ شروع میں ہمیں خدشہ تھا کہ مسئلے مسائل پیدا ہونگے لیکن اب تک ایسا کچھ نہیں ہوا۔

شیئر: