Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رشوت لینے والا پولیس کانسٹیبل برطرف

حیدرآباد دکن ....حیدرآباد ٹریفک پولیس نے ایک اسکوٹر سوار سے رشوت لینے والے کانسٹیبل کو برطرف کردیا۔کسی نے اسکی یہ ساری حرکت موبائل فون کیمرے میں ریکارڈ کرلی اور بعد میں اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا گیا تھا جسے اب تک 8لاکھ سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔ کانسٹیبل نے ہیلمٹ نہ پہننے پر ادھیڑ عمر شخص سے رشوت لی تھی اور پھر اس شخص کو جانے دیا تھا۔ وڈیو میں 3 دیگر پولیس افسران بھی نظرآئے لیکن انہیں کچھ خبر نہیں تھی کہ کیا ہورہا ہے۔ یہ واقعہ حمایت نگر کا ہے۔ وڈیو دیکھنے کے بعدٹریفک پولیس نے صرف 24گھنٹے بعدکہاتھا کہ اسکے خلاف کارروائی کی جائیگی۔ 

شیئر: