Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہدآفریدی پشاور زلمی سے علیحدہ

کراچی.. سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے پشاور زلمی سے علیحدہ ہوگئے۔ ٹیم کی صدارت بھی چھوڑ دی۔ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ ذاتی وجوہ کی بنا پر پشاور زلمی کی طرف سے نہیں کھیل سکوں گا ۔بحیثیت صدر اور کھلاڑی پشاور زلمی چھوڑ ر ہا ہوں۔ انہوںنے یہ اشارہ بھی دیا کہ وہ اب کسی اور جگہ نظر آئیں گے۔آفریدی نے پشاور زلمی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے جہاں بھی جاو¿ں گا پشاور زلمی کے پرستار میرے ساتھ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی نے ٹیم کے مالک جاوید آفریدی سے اختلافات پر پشاور زلمی کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

 

شیئر: