Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روتا بچہ ماں کی قمیض سونگھ کر خاموش

 
سان فرانسسکو .... سان فرانسسکو میں دھاڑیں مارتا ہوا بچہ اس وقت خاموش ہوگیا جب اس کے باپ نے اسے اسکی ماں کے کپڑے سونگھائے جس میں سے ماں کی خوشبو آرہی تھی۔ بچے کی عمر 3ماہ ہے اور اس وقت ماں قریب نہیں تھی صرف باپ ہی اس کی دیکھ بھال کررہا تھا۔ بچہ جب رونے لگا تو باپ کو خیال آیا کہ اگر میں اس کی ماں کی کوئی پرانی قمیض اسے سونگھا دوں تو شاید یہ چپ ہوجائے۔ اسکا یہ آئیڈیا کام کر گیا اور اب جب بھی ماں کسی کام سے باہر جاتی ہے اور باپ گھر میں تنہا ہو تو بچے کے روتے وقت وہ یہی حرکت کرتا ہے۔ باپ کا کہناتھا کہ یہ آئیڈیا مجھے ایک دوست نے دیا تھا کہ جب بھی بچہ روئے تو ماں کی کوئی قمیض اٹھا کر اسے سونگھا دو۔ بچہ ماں کی خوشبو محسوس کرکے خاموش ہوجائیگا۔ اس نے کہا کہ مجھے اتنا پختہ یقین نہ تھا کہ یہ کارگر ثابت ہوگا لیکن میں نے ایک مرتبہ یہ کام کرلیا اور بچہ خاموش ہوگیا۔

شیئر: