Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

19نشستی وین میں 74بچے

 
بیجنگ .... کنڈر گارٹن کے 74بچوں کو 19نشستی وین میں بٹھا کر اسکول چھوڑنے والا ڈرائیور پکڑا گیا۔ ڈرائیور نے اعتراف کیا کہ اس کے پاس اسکول بس کی ڈرائیونگ کا لائسنس بھی نہیں۔ پولیس نے اس سلسلے میں اسکی وڈیو بھی اپ لوڈ کردی ہے۔ وین میں ایک ٹیچر بھی سوار تھی۔اس وین میں صرف 19بچے لیجانے کی اجازت تھی۔ ہینان صوبے میں جہاں یہ واقعہ پیش آیا مقامی پولیس نے کہا کہ اسے خطرناک ڈرائیونگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ وہ روزانہ اسی طرح بچوں کو اسکول پہنچایا کرتا تھا۔

شیئر: