Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنو بی افریقہ نے4وکٹوں پر123رنز بنا لئے

  ہملٹن... نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن جنوبی افریقہ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنا لئے۔ خراب موسم کے باعث 41 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا۔ ہاشم آملہ نے نصف سنچری اسکور کی۔ ہفتہ کو جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلی2 وکٹیں 5کے مجموعی ا سکور پر گر گئیں۔ تھیونس ڈی برائن اور ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے ڈین ایلگر صفر پر آوٹ ہوئے۔ ہاشم آملہ اور جے پی ڈومنی کے مابین 59 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ ڈومنی 20 رنز بناکر میٹ ہینری کا نشانہ بنے۔ ہاشم آملہ 50 رنز بناکر کولن ڈی گرینڈ ہوم کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو جنوبی افریقہ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنا لئے۔ ڈوپلیسی 33 اور تیمبا بووما 13 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ ہیں۔ میٹ ہینری اور کولن ڈی گرینڈ ہوم نے2,2 وکٹیں حاصل کیں۔ 

 

شیئر: