Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد عرفان نے سب سے زیادہ تعاون کیا،نجم سیٹھی

لاہور...پاکستان کرکٹ بورڈکی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہاہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن سے قبل گڑبڑکی رپورٹ مل گئی تھی۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وقت آنے پر پی ایس ایل فکسنگ کے ثبوت سب کے سامنے لائیں گے۔اس معاملے پر میڈیا ٹرائل نہیں ہونا چاہیے۔ آئی سی سی بھرپور تعاون کررہا ہے۔ محمد عرفان نے سب سے زیادہ تعاون کیا۔خالد اور شرجیل کے خلاف کچھ ثابت نہ کرسکے تو ہماری بدقسمتی ہوگی ۔ مجھ پر ہمیشہ مختلف الزامات لگتے رہے ہیں لیکن دنیا کو پی ایس ایل اور پھر اس کا فائنل لاہور میں کراکے دکھایا۔ نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ فکسنگ پر میں اور شہریار خان ایک ہی صفحے پر ہیں۔تمام شواہد اکٹھا کرنے کے بعدہی کھلاڑیوں کے خلاف ایکشن لیا۔ایف آئی اے سے تحقیقات کے لئے نہیں کہا۔ صرف ٹیلیفونک ڈیٹا کے لئے مدد مانگی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کسی کھلاڑی کو جیل کی سزا نہیں دے سکتا ۔

شیئر: