Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دھرم شالہ ٹیسٹ، آسٹریلیا پہلی اننگز میں300 رنز پر ڈھیر

نئی دہلی... دھرم شالہ ٹیسٹ میںہندکے چائنامین بولر کلدیپ یادو نے ڈیبو ٹیسٹ میں عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 68 رنز پر4 وکٹ لے کر آسٹریلیا کی پہلی اننگز300 رن پر سمیٹ دی۔جواب میں ہندنے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک ایک اوور میں کوئی رن نہیں بنایا۔ سیریز کا فیصلہ کن ٹیسٹ شروع ہونے سے پہلے ا س با ت کا امکان نہیں تھا کہ کلدیپ کو ٹیم میں شامل کیا جائے گالیکن ٹیم مینجمنٹ نے نوجوان چائنامین بولر کو اتارنے کا فیصلہ کیا۔کلدیپ نے پہلے ٹیسٹ میں ٹیم مینجمنٹ کے فیصلے کو درست ثابت کر دیا۔ 22 سالہ کلدیپ نے اوپنر ڈیوڈ وارنر (56)، پیٹر ہیڈاسکمب (8)، گلین میکسویل (8) اور پیٹ کمنز(21) کو اپنا شکار بنایا۔ امیش یادو نے 2 وکٹ لئے جبکہ بھونیشور کمار، آف اسپنر روی چندرن اشون اور لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ نے ایک وکٹ لیا۔وارنر نے 87 گیندوں میں 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 56 رنز بنائے۔ کپتان اسمتھ نے 173 گیندوں میں 14 چوکوں کی مدد سے 111 رنز بنائے۔ 
 

شیئر: