Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیشتر شہروں میں رات کو سردی، دن میں موسم خوشگوار

’رجال المع میں تیز بارش کے باعث متعدد علاقوں میں لینڈ سلائڈنگ کے واقعات ہوئے‘ ( فوٹو: طقس العرب)
سعودی عرب کے بیشتر شہروں میں رات کے وقت موسم سردی مائل رہے گا جبکہ دن کے وقت اعتدال پر ہو گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ماہر موسمیات عبد العزیز الحصینی نے کہا ہے کہ ’ملک کے تمام شہروں میں درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ سے کم ہے‘۔
’شمالی علاقوں میں رات کے وقت سردی محسوس ہونے لگے گی جبکہ دن کے وقت موسم انتہائی خوشگوار رہے گا‘۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ ریجن کے طائف، الہدا، السلیل اور عشیرہ میں دھند جاری ہے‘۔
’اسی طرح کی کیفیت عسیر اور باحہ ریجنوں کے متعدد شہروں میں ہے جہاں صبح 8 بجے تک دھند کی وجہ سے حد نگاہ متاثر رہے گی‘۔
اسی دوران رجال المع میں منگل کو تیز بارش ہوئی جس کے باعث متعدد علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات ہوئے۔
موسلادھار بارش کے باعث ندی نالے پانی سے بھر گئے جبکہ کئی جگہ پر پہاڑوں سے پانی آبشاروں کی صورت میں گرنے لگا۔
 
 

شیئر: