Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت: 6لاپتہ سری لنکن کی تلاش

قاہرہ .... سری لنکا نے سعودی عرب میں مقیم تمام ہموطن ملازمین سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ 2004ءسے 2014ءکے درمیان ملازمت کیلئے مملکت جانے والے 6سری لنکن ملازمین کی تلاش میں مدد کریں۔ اس وقت سے یہ ملازم لاپتہ ہیں۔ سری لنکا کی ویب سائٹ ڈیلی مرر نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ( ایس ایل ای ایف ای) مملکت میں لاپتہ ہوجانے والے سری لنکا کے 6ملازمین کی تلاش جاری رکھے ہے۔ یہ 2004ءسے 2014ءکے درمیان مملکت پہنچے تھے۔ تب سے اب تک ان کا کوئی پتہ نہیں۔ اگر کسی سری لنکن کو ان کے بارے میں معلومات ہوں تو پہلی فرصت میں ہمیں اس سے آگاہ کیا جائے۔

شیئر: