Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیٹ کی رفتار100گنا بڑھانے کی کوشش

گرین بیلٹ ، میری لینڈ .... ناسا کے قریبی ذرائع کا کہناہے کہ یہ ادارہ جلد ہی ایک خاص قسم کا خلائی لیزر روشناس کرائیگا جس کی وجہ سے انٹرنیٹ وغیرہ کی کارکردگی بڑھ جائیگی اور آئندہ دو سال میں اس پر مزید کام ہوگا۔ جس کے بعد انٹرنیٹ کی رفتار سو گنا زیادہ ہوجائیگی۔ اس کی کارکردگی کی نمائش 2019ءمیں ہوسکتی ہے اور ایسا ہوجانے کے بعد تھری ڈی وڈیو ایچ ڈی کے روبوٹس کی کارکردگی بھی زیادہ بہتر بنائی جاسکے گی۔ ناسا 2021ءتک آئی ایس ایس کیلئے ایک نیا ٹرمینل بھی لانچ کرنے والی ہے۔ اب جس لیزر کی بات ہورہی ہے وہ زمین اور بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے درمیان معلومات کی فوری اور برق رفتار ارسال و ترسیل میں اہم کردارادا کریگی اور معلومات کے علاوہ تصاویر بھی بھیج سکے گی۔ یہ رپورٹ گرین بیلٹ ، میری لینڈ کے گوڈاڈ اسپیس فلائٹ سینٹر نے جاری کی ہے اور وہی 2019ءمیں اسکا پہلا تجربہ کریگا۔

شیئر: