Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہالی وڈ میں مستقل کام کا ارادہ نہیں، دپیکا

ممبئی ..... دپیکا پڈکون نے اب واضح کیا ہے کہ مستقل ہالی وڈ میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری جڑیں ہند میں ہیں اور میں بالی وڈ میں کام کرتی رہونگی۔ دپیکا کی پہلی فلم اوم شانتی اوم تھی جو 2007ءمیں ریلیز ہوئی تھی۔ انکا کہناتھا کہ شاہ رخ نے مجھے پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جبکہ ہالی وڈ میںڈیزل کے ساتھ میں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔پڈکون کا کہناتھا کہ میرے والد پرکاش پڈکون بیڈمنٹن کے اسٹار کھلاڑی تھے۔ میرا حساب کتاب وہی رکھتے ہیں جبکہ میں صرف کام پر توجہ دیتی ہوں۔ دپیکا، سنجے لیلا بھنسالی کی اگلی فلم پدماوتی میں نظر آئیں گی جس میں نکے ساتھ رنویر اور شاہد کپور بھی ہیں۔
 

شیئر: