Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عوام میں میرا امیج جان بوجھ کر تباہ کیا گیا، شلپا

ممبئی .... ٹی وی اداکارہ شلپا شندے نے کہا ہے کہ اس سے قبل میں پروڈیوسر کی جانب سے ہراساں کئے جانے کی شکایت کرتی مجھے ٹی وی ڈرامے ”بھابھی جی گھر پر ہیں“ سے نکال باہر کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہراساں کئے جانے کا واقعہ اگرچہ ایک سال پرانا ہے لیکن میں اتنی مایوس اور افسردہ تھی کہ اس سے قبل اس کا انکشاف نہیں کرسکی۔ شو میں انہوں نے انگوری بھابھی کا کرداراد اکیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیاکہ سنجے کی بیوی اور شو کی معاون پروڈیوسر بینفر نے انہیں ا نتہائی ذہنی خلفشار کا شکار کیا۔ شلپا نے کہا کہ میں نے سنجے کے بارے میں معاون اداکارہ سومیا ٹنڈن سے شکایت کی تھی لیکن اس نے یہ سب باتیں سنجے کی بیوی کو بتا دیں اور پھر معاملہ خرا ب ہوا۔ بعد میں ، میں نے بھی بینفر سے بات کی ظاہر ہے کہ وہ بیحد ناراض تھیں اور اس نے سب کو میرے خلاف کھڑا کردیا اور یوں اس نے اپنے شوہر کی حرکتوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی۔ افواہیں پھیلا دی گئیں کہ میں وقت پر نہیں آتی۔ اگرچہ میرا کوئی قصور نہیں تھا لیکن سب سے زیادہ نقصان میرا ہی ہوا۔ کوئی بھی مجھے سپورٹ کرنے کو تیار نہ تھا۔ ڈرامے میں کام کرنےوالے ہر اداکار پر مجھ سے بات کرنے پر پابندی لگادی گئی تھی ۔ مجھے تو یہ تک نہیں بتایا گیا کہ مجھے ہٹایاجارہا ہے۔ میں 5دن شوٹنگ پر نہیں گئی۔ میں نے فیصلہ کیا کہ اگر بینفر ، چینل والے یا سنجے مجھے کال کرکے معافی نہیں مانگیں تو تب تک میں نہیں جاﺅنگی لیکن کوئی کال نہیں آئی بلکہ مجھ سے کہا گیا کہ میں غیر پیشہ ور اداکار ہوں۔ عوام میں بھی میرا امیج جان بوجھ کر تباہ کیا گیا۔ دریں اثناءمعاون اداکارہ سومیا ٹنڈن نے شلپا کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ اس نے پروڈیوسر سنجے کوہلی کے ہراساں کئے جانے کے بارے میں مجھ سے کوئی بات کی تھی

شیئر: