Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قیادت کا دیا نتدار ہونا ضروری ہے، رضاربانی

اسلام آباد,,چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم میں پارٹی سربراہان کو زیادہ اختیارات دیدئے گئے مگر جب یہ ترامیم ہو رہی تھیں اس وقت ہارس ٹریڈنگ کا ماحول تھا جبکہ ابھی تک سیاسی نظام میں سنجیدگی نہیں آئی۔ پارلیمنٹ اس میں تبدیل کر سکے گی۔ میری بزدلی یا لالچ تھی کہ سینیٹ سے استعفیٰ نہیں دیا اب چونکہ بل میرے دستخط سے ہی صدر مملکت کے پاس جائے گا اس لئے فیصلہ کیا ہے کہ سینیٹ میں موجودرہوں اور فوجی عدالتوں کے بل کی مخالفت کروں۔سخت فیصلوں کے لئے قیادت کا دیانتدار ہونا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو ریاستی پالیسی کے تحت تاریخ سے کاٹا گیا ۔ عوام کو فرقوں میں بانٹا گیاجبکہ اقلیتوں کو دبایا گیا۔ اب شایدریاست یہ سوچ رہی ہے کہ ماضی کی پالیسیاں غلط تھیں مگر ریاست اب بھی متبادل ریاستی پالیسی پر غورنہیں کر رہی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سنجیدگی سے کام کرے تو تمام اسٹیک ہولڈر کے مشاورت سے کا م کیا جا سکتا ہے۔ لیڈر شپ کا دیانت دار ہونا بھی ضروری ہے۔

شیئر: