Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب سربراہ کانفرنس بدھ کو عمان میں

عمان .... عرب سربراہ کانفرنس بدھ کو اردن کے دارالحکومت عمان میں شروع ہوگی۔ اردنی حکام نے توقع ظاہر کی ہے کہ اکثر عرب رہنما شرکت کرینگے۔ عرب وزرائے خارجہ نے پیر کو تیاری اجلاس شروع کردیا۔ اس میں 8اہم اقتصادی فیصلوں کے مسودے تیار کئے جارہے ہیں۔ عرب سربرا ہ حتمی منظوری دینگے۔ باخبر ذرائع کا کہناہے کہ ایک قرارداد کا تعلق عرب علاقوں میں یہودی بستیوں کی پرزور مخالفت ، بیت المقدس کو اسرائیلی قلمرو میں شامل کرنے اور غیر ملکی سفارتخانو ںکی القدس منتقلی کو مسترد کرنے سے ہوگا۔ علاوہ ا زیں عرب ممالک میں ایرانی مداخلت کی مذمت پر مبنی قرارداد بھی جاری ہوگی۔ عرب وزرائے خارجہ 2002ءمیں جاری کردہ عرب امن منصوبے کی مکمل پابندی پر زور دینگے۔ اس میں کسی بھی طرح کی تبدیلی کو مستردکرینگے۔ اردن میں عرب سربراہ کانفرنس کی تیاری اجلاس کی ترجمان ریما علاءالدین نے کہا کہ اردن نے میزبانی کی تمام تیاریاں مکمل کرلیں۔ یہ کانفرنس مشترکہ عرب جدوجہد کے احیاءکا نقطہ آغاز بنے گی۔

شیئر: