Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موبائل فون سے پیٹ کے امراض

لندن .... محققین کا کہنا ہے موبائل فون اور کی بورڈ کے استعمال سے ہاتھوں کے ذریعے معدے میں جا کر جراثیم پیٹ کی مختلف بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موبائل اور کی بورڈ کے استعمال کے بعد ہاتھوں کو اچھی طرح دھوکر کچھ کھانا چاہیے تاکہ ان جراثیموں کو معدے میں جانے سے روک کر صحت مند زندگی گزاری جا سکے۔محققین کی نئی رپورٹ کے مطابق موبائل فون پر خطرناک قسم کے جراثیم پائے جاتے ہیں۔ ایک عام موبائل سیٹ میں کسی بھی بیت الخلاءکے نل کے مقابلہ میں 18گنا زائد خطرناک جراثیم پائے جاتے ہیں جبکہ موبائل فون کے علاوہ کمپیوٹر کا کی بورڈ بھی جراثیم کا مسکن ہوتا ہے۔ 

شیئر: