Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

26فیصد زیادہ کارگر سولر سیل

 
 
اوساکا ..... جاپان کی ایک فرم نے انتہائی اعلیٰ کارکردگی کا حامل سولر سیل تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے او ریہ کہا ہے کہ اسکا تیار کردہ سولر سیل 26فیصد زیادہ کارکردگی دکھا سکتا ہے جبکہ اس وقت عام طور پر دستیاب سولر سیلز کی کارکردگی 20فیصد سے کم ہی رہتی ہے۔ اس منصوبے پر تحقیق کرنے والوں کا کہناہے کہ ابھی ان سولر سیلز پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ یہ واقعی کارآمد اور دیرپا ثابت ہو اور زیادہ دن چلنے کی وجہ سے اسکی افادیت اور قدرو قیمت دونوں میں اضافہ ہوسکے۔ایک ایسے وقت میں جب دنیا میں سولر پینلز کی قیمت گر رہی ہے گھریلو استعمال کیلئے سولر سسٹم کا عام ہوجانے میں کم سے کم 20سال کا عرصہ بھی لگ سکتا ہے۔26فیصد بہتر کارکردگی دکھانے والا سولر سیل سیلیکون کی باریک پرت سے تیار کیا گیاہے اور اس پر تحقیقی کام اوساکا میں قائم کنیکا کارپوریشن کے سائنسدانوں نے کیا ہے۔

شیئر: