Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرتاج عزیز سے او آئی سی کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد.. مشیر خارجہ امورسرتاج عزیز سے او آئی سی کے آزاد ومستقل کمیشن برائے انسانی حقوق نے پیر کو اسلام آباد میں ملاقت کی اس موقع پر سرتاج عزیز نے کمیشن پر زور دیا کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے میں کردار ادا کرے۔ ملاقات میںکشمیر میں ہندوستانی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، پیلٹ گنوں کے استعمال اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سرتاج عزیز نے کشمیر ی عوام کی حمایت جاری رکھنے پر او آئی سی کے کمیشن کی تعریف کی اور کہا کہ عالمی برادری کو اس حساس معاملے،کشمیر میں ہندوستانی جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہئیے۔قبل ازیں وفاقی وزیر امور کشمیر سے ملاقات میں خطے کی صورتحال اور کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے متعلق بات چیت کی گئی۔اس موقع پر برجیس طاہر نے کہا کہ کشمیری عوام کو او آئی سی سے بڑی توقعات وابستہ ہیں ۔

 

شیئر: