Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شالیمار ایکسپریس اور آئل ٹینکر میں ٹکر

شیخوپورہ .......شیخوپورہ کے قریب پیر کو رات گئے ۔ لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس سے آئل ٹینکر ٹکرا گیا۔ ٹرین کی 6بوگیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک مسافر جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔ مسافروں کو بوگیوں کے شیشے توڑ کر باہر نکالا گیا۔ وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے حادثے کا فوری نوٹس لیکر تحقیقات کا حکم دیدیا۔حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔ ذرائع کے مطابق آئل ٹینکرریلوے لائن پر موجود تھا۔عینی شاہدین کے مطابق ٹرین دیکھنے کے باوجود ڈرائیور نے ریلوے لائن کراس کرنے کی کوشش کی۔ ٹرین سے تصادم کے بعد ٹینکر 3 حصو ں میں تقسیم ہوگیا۔فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
 

شیئر: