Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

4ٹانگوں والا چوزہ

 
 برازیلیا ..... یہاں پرندوں سے دلچسپی رکھنے والے افراد نے ایک ایسے چوزے کی تصویر جاری کی ہے جو اس وجہ سے حیران کن ہے کہ اسکی 4ٹانگیں ہیں مگر انکی وجہ سے چوزے کو چلنے پھرنے میں کوئی دشواری پیش نہیں آرہی۔ ماہرین علم الابدان اور دیگر افراد بھی عجیب الخلقت چوزے کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔ کسی نے اس چوزے کی مختصر سی وڈیو کلپ جاری کردی ہے جسے لوگ حیرت اور دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں۔ تصویر میں چوزے کی اضافی ٹانگیں نمایاں طور پر نظر آرہی ہیں۔ تصویر واضح نظرآنے کیلئے ایک شخص نے چوزے کو ہاتھ میں اٹھا کر سینے سے لگا رکھا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ چوزہ پولٹری فارم میں پیدا ہوا تھا۔ واضح ہو کہ اضافی اعضاءجینیاتی خرابی کا نتیجہ ہوتے ہیں مگر کسی کام کے نہیں ہوتے تاہم جس انسان، حیوان اور چرند و پرند کو ایسی صورتحال کا سامنا ہوتا ہے انہیں کچھ نہ کچھ الجھن ضرور ہوتی ہے بھلے وہ ظاہر نہ کرے۔

شیئر: