Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض ،تلنگانہ این آر آئیزفورم میں نئے ارکان کی شمولیت

مہمان خصوصی فرسٹ سیکریٹری سفارتخانہ ہند انیل نوٹیال تھے ،نئے اراکین کو تہنیت پیش کی گئی،محفل موسیقی کا بھی اہتمام
کے این واصف ۔ ریاض
تلنگانہ این آر آئیزفورم کے صدر عبدالجبار نے فورم کی بہتر اور وسیع تر پیمانے پر کارکردگی کیلئے کچھ نئے ارکان فورم میں شامل کئے، جن میں محمود مصری، سید وحید الدین، عبدالمجید ، محمد عتیق، سید عبدالرافع، عظمت قریشی، محمد عبدالمتین اور محمد الیاس شامل ہیں۔ ان اراکین کا تعلق سعودی عرب کے مختلف شہروں سے ہے۔ انہیں فورم میں مختلف ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ نئے اراکین کی شمولیت کا اعلان تقریب میں کیا گیا مہمان خصوصی انیل نوٹیال فرسٹ سیکریٹری سفارتخانہ ہند او رمہمان اعزازی کندن لال منیجر ایئر انڈیا ریاض تھے۔ تقریب کی نظامت محمد مبین نے کی۔ اپنے ابتدائی کلمات میں ریاست تلنگانہ کے قیام اور اسکی جدوجہد پر روشنی ڈالی۔ تقریب کی ابتداءعزیزالدین کی قرا¿ت کلام پاک سے ہوئی۔
اس موقع پر آل انڈیا یونائیٹڈ سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر اشرف علی نے اپنے خطاب میں تلنگانہ فورم کی کارکردگی کی ستائش کی۔ انٹرنیشنل انڈین اسکول ریاض کی اکیڈمک کمیٹی کے انچارج ڈاکٹر دلشاد احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ سوشل فورمز مملکت کے ہر شہر میں بڑی تعددا میں قائم ہیں۔ یہ خوش آئند بات ہے کیونکہ جتنے زیادہ سوشل فورمز ہوں گے اتنی زیادہ سماجی خدمت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہر فورم کو دیانتداری سے اپنا فرض پورا کرنا چاہئے تاکہ ضرورتمند افراد کی مدد ہوسکے۔
ایئر انڈیا ریاض کے منیجر کندن لال نے کہا کہ اپنی ملازمت کے سلسلے میں دنیا کے کئی ممالک میں رہا مگر یہاں کی سماجی تنظیمیں کافی فعال ہیں۔ سماجی خدمت ایک عبادت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً دنیا کے ہر ملک میں ہندوستانی بستے ہیں لیکن خلیجی ممالک میں کام کرنے والے این آر آئیز سے جتنا مالی فائدہ ملک کو ہوتا ہے اتنا کسی اور ملک کے این آر آئیز سے نہیں ہوتا۔ اس موقع پر جدہ سے آئے محمود مصری نے بھی خطاب کیا۔ فورم میں شامل نئے اراکین کو مہمان خصوصی انیل نوٹیال کے ہاتھوں تہنیت پیش کی گئی۔ صدر فورم عبدالجبار نے انیل نوٹیال اور کندن لال کو فورم کی جانب سے یادگاری تحائف پیش کئے۔
مہمان خصوصی انیل نوٹیال نے کہا کہ کمیونٹی ویلفیئر ونگ کا انچارج ہوں۔ میرے اطراف ہمیشہ ہندوستانی باشندے اور ان کے مسائل رہتے ہیں۔ سفارتخانہ ان مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنے سارے وسائل اور توانائی استعمال کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت ساری سماجی تنظیمیں ہیں جو اپنے ہموطنوں کے مسائل حل کرتی ہیں ۔ ویلفیئر ونگ کے ساتھ ہمیشہ تعاون بھی کرتی ہیں ۔ نوٹیال نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان سے سعودی عرب کو خدمہ (گھریلو ملازمہ) کے طور پرآنے والی خواتین کیلئے ایمبیسی نے سخت شرائط و قوانین رکھے ہوئے ہیں پھر بھی کچھ ایجنٹس ایگریمنٹ میں الفاظ کا ہیر پھیر کرکے گھریلو ملازماوں کو یہاں بھیج دیتے ہیں۔ریاض کے مضافات میں واقع استراحہ میں تقریب کا اختتام عبدالمجید کے ہدیہ¿ تشکر پر ہوا۔ عشائیہ کے بعد مقامی فنکاروں نے موسیقی کا پروگرام پیش کیا
******

شیئر: